• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 169263

    عنوان: ’’یا نبی! نظر کرم فرمانا اے حسنین کے نانا!‘‘ جیسی نعت پڑھنا کیسا ہے؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام درجِ ذیل نعتیہ اشعار پڑھنے بارے میں کہ ان کا پڑھنا درست ہے یا نہیں؟ نعت: یا نبی نظرِ کرم فرمانا اے حسنین کے نانا * زہرہ پاک کے صدقے ہم کو طیبہ میں بلانا * سج گئی ہے میلاد کی محفل کیا ہے خوب نظارہ * کیف ومستی میں ڈوبا ہے دیکھو عالم سارا * ڈھونڈھ رہی ہے آپ کی رحمت بخشش کا بہانا * بے مایہ ہے لیکن دو جگ پر ہے آپکا سایہ * عرشِ مُعلّی بنا محلہ دید کو رب نے بلایا * حشر تلک نہ ہو گا کسی کا ایسا آنا جانا * آپ کے کے در کا میں بھکاری آپ ہیں میرے داتا * سارے رشتوں نوتوں سے ہے پیارا اپنا ناتا * آپ تو ہیں آقا ہے جنکو سیکی لاج نبھانا * نسبت کا فیضان ہے دیکھو خادمِ غوث چلی ہوں * کرتا ہے مجھ پہ ناز زمانہ میں اوصاف علی ہوں * آپ کی آل کا میں نوکر خادم ہوں پُرانا * معنی و مطلب کے ساتھ تفصیلی جواب عنایت فرمائیں، مہربانی ہوگی۔

    جواب نمبر: 169263

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:634-569/N=7/1440

    سوال میں مذکور نعتیہ اشعار کسی بدعتی کے بنائے ہوئے معلوم ہوتے ہیں اور بعض اشعار میں واضح طور پر اہل بدعت کے بعض ان عقائد ونظریات کی ترجمانی کی گئی ہے، جو اہل السنة والجماعة کے نزدیک قرآن وسنت کے خلاف ہیں؛ اس لیے ان نعتیہ اشعار کا پڑھنا درست نہیں۔ اور ان اشعار کا معنی ومفہوم واضح ہے ، اور اگر کسی شعر کا مفہوم آپ کو سمجھ میں نہیں آرہا ہے تو آپ اپنے علاقہ میں کسی اچھے اردو داں سے معلوم کرلیں ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند