• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 168308

    عنوان: کیا حضرتِ عیسیٰ علیہ السلام نے کتنے پرندوں کو بنایا؟

    سوال: کیا حضرتِ عیسیٰ علیہ السلام پہلے مٹی کا پرندہ بناتے تھے اور پھر اس میں جان ڈال کر اڑاتے تھے اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے کتنے پرندوں کو بنایا اور وہ کون کون سے ہیں؟ وضاحت سے اور تفصیل سے بیان کردیں کہ قرآن وحدیث کی روشنی میں اس بات کی حقیقت کیا ہے ؟ جزاکم اللہ خیرا کثیرا کثیرا

    جواب نمبر: 168308

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 688-563/B=05/1440

    قرآن پاک میں سورہ مائدہ، آیت: ۱۱۰/ میں اللہ تعالی یوں فرماتا ہے وَاِذْ تَخْلُقُ مِنَ الطِّیْنِ کَہَیْئَةِ الطَّیْرِ بِاِذْنِیْ فَتَنْفُخُ فِیْہَا فَتَکُوْنُ طَیْرًا بِاِذْنِیْ جس کا مفہوم ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام اللہ کے حکم سے پرندوں جیسی شکل مٹی سے بناتے پھر اس میں پھونک مارتے تو اللہ کے حکم سے حقیقی پرندے بن جاتے۔ پھر یہ سوال کرنا کہ انہوں نے کتنے پرندے اور کون کون سے پرندے بنائے اس کا عمل سے یا عقیدہ سے کوئی تعلق نہیں۔ اس طرح کا سوال نہ کرنا چاہئے یہ غیر ضروری سوال ہے۔ یہ ایسا ہی ہے جیسے کوئی پوچھے کہ حضرت آدم علیہ السلام جنت سے دنیا میں تشریف لائے تو کون سی سڑک سے آئے یا کوئی یہ پوچھے کہ اصحاب کہف کے کتے کا کیسا رنگ تھا۔ ایسے غیر ضروری سوالات میں نہ پڑنا چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند