• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 168130

    عنوان: ایک ہزار مرتبہ درودشریف پڑھے تو كیا اس کوشہادت نصیب ہوتی ہے

    سوال: ہم نے کہیں سنا تھا کہ اگر ایک ہزار مرتبہ درودشریف پڑھے تو اس کوشہادت نصیب ہوتی ہے ،لیکن ہم یہ بھول گئے کہ یہ روزانہ پڑھنے کے لئے ہے یا صرف جمعہ کے دن ہی پڑھنے کی فضیلت ہے ؟ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔ خیرا

    جواب نمبر: 168130

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 486-388/SN=05/1440

    ایک ہزار مرتبہ درود شریف پڑھنے سے شہادت نصیب ہوتی ہے، اس مضمون کی کوئی روایت ہماری نظر سے نہیں گزری، زاد السعید (از حضرت اقدس تھانوی رحمہ اللہ) میں درود شریف پڑھنے کے بہت سے فضائل نیز درود شریف کے خواص وغیرہ موجود ہیں، آپ اس کتاب کا مطالعہ کر ڈالیں اور اس کے مطابق عمل کریں ان شاء اللہ بڑا فائدہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند