• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 167159

    عنوان: کیا مرنے کے بعد میت کو قرآن پڑھ کر بخشنے کا اجر نہیں ملتاہے؟

    سوال: (۱) کیا مرنے کے بعد میت کو قرآن پڑھ کر بخشنے کا اجر نہیں ملتاہے؟ (۲) سوا لاکھ بار کلمہ طیبہ پڑھ کر بخشنے کی کوئی دلیل ہے؟

    جواب نمبر: 167159

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:311-249/sd=4/1440

    (۱) میت کو قرآن پڑھ کر بخشنے کا اجر میت اور بخشنے والے دونوں کو ملتا ہے ۔

    (۲) سوا لاکھ مرتبہ کلمہ پڑھنے کی تحدید توکسی روایت میں نہیں مل سکی؛ البتہ بعض اکابر مفتیان کرام نے اس کو مشائخ کے معمولات میں ذکر کیا ہے اور اس کی حیثیت ایک علاج کی ہے ، اس کے لیے قرآن و حدیث سے ثبوت ضروری نہیں ، بس اتنا کافی ہے کہ شرعا ممنوع و مذموم نہ ہو ۔ (فتاویٰ محمودیہ ۹/۲۴۴ڈابھیل)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند