• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 166066

    عنوان: اشعری اور ماتریدی میں كیا فرق ہے؟

    سوال: اشعری ، ماتریدی، یا معتزلی میں کیا فرق کیا ہے؟ کیا سعودی میں اشعری لوگ ہیں؟

    جواب نمبر: 166066

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 200-212/H=2/1440

    (۱) چونکہ مسائل اعتقادیہ میں دونوں جماعتیں اہل سنت والجماعت ہیں اس لئے اشاعرہ اور ماتریدیہ میں کچھ فرق نہیں، تاہم بعض مسائل میں کچھ فرق ہے نیز اشاعرہ عامةً شافعی المسلک ہیں اور ماتریدیہ عموماً حنفی ہیں اس لحاظ سے فرق ہے معتزلہ اہل سنت والجماعت سے منحرف گروہ ہے۔

    (۲) سعودی لوگوں کی ہمیں تحقیق نہیں، اشاعرہ ماتریدیہ اور معتزلہ کی تحقیق بدر اللیالی شرح بدء الامالی جلد دوم (ط: ادارة الصدیق ڈابھیل گجرات) میں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند