• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 165667

    عنوان: عورت کا بناوٴ سنگھار کرکے كسی تقریب میں شریک ہونا

    سوال: جب میری بہن میک اپ کرے اور کسی فنکشن (تقریب) میں جائے اور مجھے بھی والدین حکم دیں کہ تم بھی ساتھ میں جاؤ، اور مجھے جانا پسند نہ ہو تو کیا والدین کی نافرمانی ہوگی ؟ اس میں گناہ ہوگا؟ اور اگر نافرمانی ہوگی سمجھ کر جائیں گے تو کیا دیوس میں شامل ہوں گے کیا؟ اور میک اپ کرنے والوں کے ساتھ ہنسی مذاق میں بات کرے اور گھر والے کچھ نہ کہا تو وہ دیوس میں شامل ہوں گے کیا؟ تھوڑی سی وضاحت فرمائیں، قرآن وحدیث کے حوالے سے گھروالوں کو دیوس کے بارے میں اور میک اپ کرنے کے گناہ کے بارے میں کہنے کے لیے دلیل کی درخواست ہے، اس حوالے سے جو بھی دلیل ہے اس کے ذریعہ سے گھر والوں کو سمجھانے کے لیے اور میں فنکشن میں نہ جانے کے لیے (گناہ سے بچنے کے لیے ) دلیل کی درخواست ہے۔

    جواب نمبر: 165667

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 151-136/H=2/1440

    اگر وہ تقریب ایسی ہے کہ جس میں مردوں سے اختلاط ہوتا ہے یا اور دیگر خرابیاں بھی شامل ہیں تو ایسی تقریب میں شرکت کرنا جائز نہیں۔ حدیث شریف میں ہے کہ جو عورت عطر لگاکر اجنبی مردوں کے قریب سے گزرے تو وہ ایسی ایسی ہے یعنی بدکار ہے اور بھی دیگر وعیدیں وارد ہوئی ہیں اس لئے مسلمان عورت کوبے پردہ بناوٴ سنگھار کرکے گھر سے نکلنا اور تقریب میں شرکت کرنا حرام ہے اگر آپ بہن کے ساتھ جانے سے معذرت کردیں اورحکمت کے ساتھ بہن کو سمجھاتے رہیں تو آپ پر ماں کے نافرمان ہونے کا حکم نہ ہوگا باقی اس کے باوجود ماں باپ کے ساتھ حسن سلوک کرتے رہیں ہمہ اوقات ان کے ادب و احترام کو ملحوظ رکھیں اور والدین و بہن کے حق میں دعاء کا رہتمام بھی جاری رکھیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند