• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 162935

    عنوان: چند نام اور ان کے معانی

    سوال: یہ کچھ نام کی فہرست ہے جو کہ میں نے انٹر نیٹ سے نکالی ہے ۔ ۱ - احا ن - پورا چاند،مکمل چاند ۲ - عبا د - عبادت کرنے والااللہ کا خادماللہ کا غلام ۳ - شہر ل - چاند ۴ - عریف - ماہر ۵ - صا ء م - روزے رکھنے والاروزے کی حالت میں رہنے والا ۶ - عریب - عقلمندہوشیارذہینماہر ۷ - اء رز / عا ریز - دانشمند ۸ - اشاز - صحابی کا نام ۹ - شایان - موزو ں مناسبلا ئقاہلزیبا ۱۰ - شا دان - خوشحالپر مسرتآ سودامسرور ان سب ناموں کے متعلق میں زیرے فہرست باتیں جاننا چاہتا ہوں ۱ - کیا یہ سارے نام صحیح ہیں؟ ۲ - کیا ان سارے ناموں کے معنی صحیح ہیں؟ ۳ - کیا یہ سارے نام رکھے جا سکتے ہیں؟ ۴ - کیا نام نمبر ۹ اور ۱۰ عربی نا م ہے ؟ کیا انہیں رکھا جا سکتا ہے ۵ - نام نمبر ۷ صحیح کیسا ہے ؟ ائرز یا عاریز ۶ - کیا اشا ز کسی صحابی کا نام ہے ؟ آپ کے آرزو مند

    جواب نمبر: 162935

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1161-1087/N=12/1439

     (۱- ۳): ان دس ناموں میں سے جو نام صحیح ہیں اور رکھے جاسکتے ہیں، وہ ذیل میں معانی کے ساتھ لکھے جاتے ہیں:

    الف: عباد (عین کے زبر اور باء کی تشدید کے ساتھ): خوب عبادت کرنے والا۔

    ب: عریف: واقف کار، باخبر، قوم کا سردار۔

    ج: صائم: روزہ دار، روزہ رکھنے والا۔

    د: اریب (ہمزہ کے ساتھ، عین کے ساتھ نہیں): عقل مند، ہوشیار، ذہین۔

    ھ: شایان: موزوں، مناسب، لائق۔

    و: شادان: خوش حال، پر مسرت۔

     (۴): جی! نہیں، یہ دونوں فارسی نام ہیں، عربی نام نہیں ہیں؛ البتہ ان کے معنی صحیح ہے؛ اس لیے ان کا رکھنا درست ہے۔

     (۵): آرز یا عاریز عربی زبان میں کوئی لفظ نہیں ہے؛ البتہ اگر یہ عارض (شروع میں عین اور آخر میں ضاد ہو اور راء کے بعد یاء نہ ہو) ہوتو اس کے بعض معانی صحیح ہیں: یعنی: عارضی، غیر دائمی۔ افق میں پھیلا ہوا بادل۔ افق میں پھیلا ہوا ٹڈی دل یا شہد کی مکھیاں۔ پہاڑ۔ رخسار۔

     (۶): میرے علم کے مطابق اشاز کسی صحابی کا نام نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند