• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 162385

    عنوان: اللہ آخرت چاہتا ہے تو پھر شیطان كو اختیار كیوں دیا ہے؟

    سوال: اللہ تعالیٰ سورہ انفال میں فرماتا ہے تم دنیا کے طالب ہو میں تمہاری آخرت چاہتا ہوں، اور پھر قرآن میں یہ بھی ہے اللہ جسے چاہے ہدایت دے جسے چاہے گمراہ کر دے۔ ان دونوں میں ایک تو اللہ آخرت چاہتا ہے اور دوسرا جسے گمراہ کرے اس کی مرضی ۔ سوال یہ ہے کہ اگر آخرت چاہتا ہے تو وہ تو مالک ہے سب کی آخرت اچھی کر دے، شیطان کو ہدایت دیدے یا مار ڈالے اس کے لئے کونسا مسئلہ ہے؟ (۲) اللہ انسان کو گمراہ کرنا چاہتا ہے تو انسان بنایا ہی کیوں؟ دوزخ کیوں بنائی؟ شیطان کو کیوں بنایا؟ اگر اللہ آخرت چاہتا ہے انسان کی شیطان کو نکال دے اور ہر انسان کو ہدایت دیدے؟ براہ کرم، جلد جواب عنایت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 162385

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1034-899/B=11/1439

    اللہ تعالیٰ نے اس دنیا میں حق وباطل، ہدایت وضلالت، گناہ اور نیک عمل سب ہی کچھ بنایا ہے اور انسانوں کو بتادیا ہے اور عقل بھی سوچنے اور سمجھنے کے لیے دی ہے پھر اللہ تعالیٰ یہ سب چیزیں دے کر ہمیں جانچنا چاہتا ہے کہ ہم کس عمل کو ترجیح دیتے ہیں اسی پر جزا وسزا بھی مرتب فرمائی ہے، اس بات سے دونوں سوال کا جواب ہوگیا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند