• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 161559

    عنوان: خالہ کا اپنے شوہر کی دوسری بیوی کے بیٹے کو وارث بنانا

    سوال: میری خالہ کی اپنی کوئی اولاد نہیں، اس کے شوہر انتقال کرگئے۔ وہ اپنے خاوند کی دوسری بیوی کے بیٹے کو اپنا بیٹا بناکر اپنے آبائی جائیداد کی زمین میں حصہ کا وارث بنانا چاہتی ہے، کیا وہ ایسا شرعاً کرسکتی ہے؟ یا کچھ حصہ اپنی جائیداد کا دے سکتی ہے؟ حالانکہ اس کے میکے والوں کو یہ بات پسند نہیں۔

    جواب نمبر: 161559

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1118-914/sd=9/1439

    کسی کو بیٹا بنانے سے وہ وارث شرعی نہیں ہوجاتا ہے ، لہذا صورت مسئولہ میں اگر آپ کی خالہ اپنے شوہر کی دوسری بیوی کے بیٹے کو اپنا بیٹا بنالیتی ہے ، تو اس کی وجہ سے دوسری بیوی کا بیٹا خالہ کا شرعی وارث نہیں بنے گا؛ ہاں اگر خالہ زندگی میں اپنی مملوکہ جائداد میں سے اُس کو کچھ ہبہ کرنا چاہیں، تو کرسکتی ہیں ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند