• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 160948

    عنوان: پیش آمدہ حالات ومشكلات كو اپنی كوتاہی كا نتیجہ سمجھیں یا تقدیر كا لكھا؟

    سوال: ایک سوال ہے ۔ (1)اکثر یہ خیال آتا ہے کہ اگر میں تعلیم حاصل کرنے میں کوتاہی نہ کرتا تو میرے یہ حالات نہ ہوتے ۔ میرے اور میری فیملی کی جو مشکلات ہیں وہ نہ ہوتیں۔ میں صحیح تعلیم حاصل کر لیتا تو میرے یہ حالات نہ ہوتے ۔ اگر میں فلاں فیلڈ کا کام کر لیتا تو میرے یہ حالات ہوتے ۔یا میں فلاں کام یا بزنس کر لیتا تومیرے حالات یوں نہ ہوتے ۔ (2) میری ان کوتاہیوں کی وجہ سے میری بیوی اور بچے بھی مشکل میں ہیں۔ وہ بے چارے بھی میری وجہ سے مشکل میں ہیں۔ اس طرح کے خیالات کے بارے میں ہمارا دین کیا کہتا ہے ؟

    جواب نمبر: 160948

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 926-927/M=8/1439

    )1و 2(  پیش آمدہ حالات و مشکلات کو اپنی کمی، کوتاہی کا نتیجہ سمجھنا تو صحیح اور اسلامی سوچ ہے لیکن قطعی طور پر یہ کہنا مشکل ہے کہ فلاں کام نہ کرنے کی وجہ سے ہی حالات ایسے ہوئے۔ بندے کو چاہئے کہ ہر حال میں تقدیری فیصلے پر راضی رہتے ہوئے جائز اسباب و تدابیر اختیار کرلے اور کمی کوتاہیوں کو دور کرلے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند