• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 160553

    عنوان: توحید کا مطلب اور توحید کے سلسلہ میں غیر مقلدین کا افراط

    سوال: توحید کے کیا معنی ہے ؟غیر مقلدین توحید توحید کرتے رہتے ہیں، کیا وہ لوگ توحید کے معاملے میں صحیح ہیں؟

    جواب نمبر: 160553

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:820-1439/N=8/1439

    (۱، ۲): توحید کا مطلب ہے: اللہ کو ایک ماننا، اس کی ذات وصفات میں کسی کو شریک نہ ٹھہرانا۔ اور غیر مقلدین توحید کے سلسلہ میں افراط کا شکار ہیں، یعنی: انہوں نے بہت سی ایسی چیزوں کو بھی شرک قرار دے رکھا ہے جو حقیقت میں شرک نہیں ہیں، جیسے: دعا وغیرہ میں حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم یا صلحائے امت کا وسیلہ اختیار کرنا،اور انبیا اور صلحائے امت کے آثار سے(حدود کی رعایت کے ساتھ) برکت حاصل کرنا وغیرہ جیسا کہ ان کی کتابوں اور تحریرات سے واضح ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند