• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 160426

    عنوان: مسلمان کے لیے ضروری شرائط؟

    سوال: حضرت، قرآن و حدیث میں مسلمان ہونے کے لئے کیا شرطیں بیان کی ہیں؟ اور بعض لوگ جیسے لداف (laddaf) وہ اپنے آپ کو اصلی مسلمان نہیں مانتے، اس پر آپ کی رائے اور مشورہ قرآن و حدیث کی روشنی میں مطلوب ہے۔ جزاک اللہ خیر

    جواب نمبر: 160426

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:933-792/L=7/1439

    جو شخص اللہ اور اس کے آخری پیغمبر محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لائے،اور ضروریاتِ دین کا اقرار کرے،کفر وشرک سے بیزار رہے وہ مسلمان ہے،”لداف“ یہ کون لوگ ہیں اس کی ہمیں تحقیق نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند