• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 160236

    عنوان: ہمارے علماء قادیانیوں کو غیر مسلم نہیں مانتے کہنا کیسا ہے ؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ کوئی شخص یہ کہے "ہمارے علماء تو قادیانیوں کو غیر مسلم نہیں مانتے " تواس شخص پر کیا حکم لگے گا کیا یہ کلمہ کفر ہوگا؟ براہِ کرم رہنمائی فرما دیں۔

    جواب نمبر: 160236

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:781-647/B=8/1439

    ختم نبوت کا عقیدہ بنیادی عقائد میں سے ہے یعنی نبی پاک حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کو سب سے آخری نبی ماننا فرض ہے، اگر کوئی نہ مانے تو وہ دائرہٴ اسلام سے خارج ہے، اس پر ہمارے تمام علمائے حق کا اتفاق ہے۔ مذکورہ جملہ اگر اپنی لاعلمی کی وجہ سے کوئی کہتا ہے تو اسے احتیاطاً کافر نہیں کہا جائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند