عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد
سوال نمبر: 159363
جواب نمبر: 159363
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:707-574/SD=6/1439
محض شبہات کی بناء پر عامل سے رجوع نہیں کرنا چاہیے ، اگر واقعی ضرورت ہو، تو علاج کرایا جائے ، لہذا صورت مسئولہ میں اگر زید سحر وغیرہ کا علاج شرعی حدود میں رہتے ہوئے کرتا ہے ، تو اس سے علاج کرانے میں مضائقہ نہیں ہے ؛ لیکن اصل چیز یہ ہے کہ صبح و شام کی مسنون دعائیں اہتمام سے پڑھی جائیں، شریعت کے احکام پر عمل کیا جائے اور گناہوں سے بچا جائے ، تعویذ کے معاملے میں آج کل محتاط رہنے کی ضرورت ہے ۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند