• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 159202

    عنوان: كیا كسی خیال اور كیفیت كا طاری ہونا كیا قابل گرفت ہے؟

    سوال: میں یہ جانتا ہوں کہ اللہ رب العزت جسم سے پاک ہیں، لیکن نہ جانے کیوں کبھی کبھی ایک کیفیت سی طاری ہوجاتی ہے کہ میں اللہ کے پیروں پر سر رکھ کر خوب روؤں اور انہیں چوموں۔ کیا یہ کیفیت قابل گرفت ہے ؟ اور کیا اس طرح کی کیفیت پیدا ہونے سے کفر کا خدشہ ہے ؟

    جواب نمبر: 159202

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:651-556/B=7/1439

    محض کیفیت اور خیال پر مواخذہ نہ ہوگا، اگر آپ کا عقیدہ صحیح ہے کہ اللہ جسم سے پاک وصاف اور منزہ ہے تو اسی پر ایسا جم جائیے اور ایسی پختگی پیدا کیجیے کہ اس طرح کے وسوسے اور خیالات نہ آئیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند