عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد
سوال نمبر: 159045
جواب نمبر: 159045
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 627-505/N=6/1439
اللہ تعالی نے دنیا کو دار الاسباب بنایا ہے؛ اس لیے دنیا میں ہر چیز اسباب کے جلو میں ظہور پذیر ہوتی ہے اور دنیا کو دار الاسباب اس لیے بنایا گیا کہ دنیا انسانوں کے لیے امتحان وآزمائش کی جگہ ہے، اور دنیا کو دار الامتحان اس لیے بنایا گیا کہ دنیا آخرت کے لیے بنائی گئی ہے ، جس کے لیے اس کا دار الامتحان ہونا ضروری ہے؛ تاکہ آخرت میں اچھے اعمال والوں کو اچھا بدلہ دیا جائے۔
قال اللہ تعالی: إنا جعلنا ما علی الأرض زینة لھا لنبلوھم أیھم أحسن عملاً وإنا لجٰعلون ما علیھا صعیداً جرزاً (الکھف:۷، ۸)، الذي خلق الموت والحیوة لیبلوکم أیکم أحسن عملاً (الملک:۲)۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند