• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 158420

    عنوان: ولی اللہ سے مدد مانگنا

    سوال: اگر کوئی شخص کہے غوث اعظم دستگیر کیا ایسا کہنا درست ہے ؟ یا شرک ہوگا؟ اس کے لیے کیا حکم ہوگا؟

    جواب نمبر: 158420

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 613-568/L=6/1439

    ”دستگیر“ لفظ کا استعمال بالعموم وہی حضرات کرتے ہیں جن کا عقیدہ ہوتا ہے کہ اولیاء ومشائخ حضرات کی روحیں حاضر ہوتی ہیں ؛لہذا اس طرح کے الفاظ سے احتراز ضروری ہے اور اگر مذکورہ بالا عقیدہ کے ساتھ اس جملہ کو کہا جائے تو اس کو علماء نے کفر کہا ہے۔ ویکفر بقولہ أرواح المشائخ حاضرة تعلم (مجمع الأنہر: ۲/۵۰۴)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند