• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 158241

    عنوان: كلمہٴ رد كفر پڑھتے ہوئے بیچ میں بوس كے جواب میں ’’یس سر‘‘ كہنا؟

    سوال: حضرت، میں آج دفتر میں پنجم کلمہ ردّ کفر پڑھ رہا تھا، جب ”بہ تبت“ تک پہنچا تھا تو مالک نے آکر میرا نام لیا اور کچھ کہا (اسے نہیں پتا تھا کہ میں کچھ پڑھ رہا ہوں) میں نے پڑھنا روک کر بیچ میں مالک کو مخاطب ہوکے ”ہاں جناب“ (yes sir) کہا، تو کیا اس سے ایمان میں کچھ فرق آئے گا یا کچھ گناہ ہوگا؟

    جواب نمبر: 158241

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:456-416/M=5/1439

    صورت مسئولہ میں آپ نے کلمہ رد کفر پڑھتے ہوئے درمیان میں مالک کے پکارنے پر آپ نے جواب میں yes sirکہہ دیا تو اس سے ایمان میں کوئی فرق نہیں آیا اور نہ گناہ ہوا؛ لیکن اتفاق سے اس طرح خلل ہوگیا تھا تو بہتر تھا کہ دوبارہ شروع سے مکمل پڑھ لیتے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند