• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 157516

    عنوان: کیا خبر واحد سے عقیدہ ثابت ہوتا ہے؟

    سوال: کیاخبرواحدسے عقیدہ ثابت ہوتاہے ؟مثال کے طورپرحیات النبی کشف و کرامات حجیت صحابہ؟ براہ کرم، تفصیل سے بتائیں۔

    جواب نمبر: 157516

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:386-376/M=4/1439

    خبر واحد سے عقیدہ کے ثبوت میں تفصیل یہ ہے کہ جس عقیدے کا انکار موجب کفر ہو اس کے لیے خبرواحد کافی نہیں بلکہ نص قطعی درکار ہے اورجس عقیدہ کا انکار کفر تک نہ پہنچائے تو اس کے ثبوت کے لیے خبر واحد کافی ہے۔ وقد شاع فاشیًا عمل الصحابة والتابعین بخبر الواحد من غیر نکیر فاقتضی الاتفاق منہم علی القول (فتح الباری: ۱۳/ ۲۳۴)لامع الدراری میں ہے: دخل المصنف في بعض مسائل الأصول فذکر إجازة خبر الواحد وحاصلہ: أنہ یفید القطع إذا احتف بالقرائن کخبر الصحیحین علی الصحیح بید أنہ یکون نظریًا ونسب إلی أحمد أن أخبار الآحاد تفید قطعاً مطلقًا (لامع الدراري علی جامع البخاري: ۳/۴۲۲) (مستفاد فتاوی دارالعلوم زکریا: ۱/ ۵۶۸)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند