• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 157275

    عنوان: قرب قیامت میں حضرت عیسی علیہ السلام كس حیثیت سے آئیں گے؟

    سوال: حضرت مفتی صاحب! حضرت عیسیٰ علیہ السلام جب اس دنیا میں پھر آئیں گے تو کیا وہ نبی بن کر آئیں گے؟ کیونکہ ہم لوگ جانتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آخری نبی اور سول ہیں اور آپ کے بعد کوئی نیا نبی اور رسول اس دنیا میں نہیں آئے گا۔ براہ کرم، جواب عنایت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 157275

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:428-374/B=4/1439

    قرب قیامت میں جب حضرت عیسیٰ علیہ السلام دنیا میں تشریف لائیں گے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے امتی بن کر آئیں گے۔ نبی یا رسول بن کر نہیں آئیں گے بلکہ ہمارے آخری نبی حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے تابع ہوں گے اور آپ ہی کی شریعت پر عمل کریں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند