عنوان: مرتدہ اسلام میں كیسے داخل ہو؟
سوال: حضرت، میری بیٹی جس کی عمر ۱۹/ سال ہے، تین مہینہ پہلے غیر مسلم (ہندو) لڑکا نے زبردستی میری بیٹی کو مندر میں لے جاکر اس کا مذہب ہندو کروا کے شادی کرلی ہے، میری لڑکی اس لڑکے کے قبضہ میں ہے، قانون اس کی مٹھی میں ہے۔
میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ آنے والے وقت میں جب میری لڑکی گھر واپس آئے گی تو اس کو اسلام میں داخل ہونے کے لیے کیا طریقہ اپنانا ہوگا؟ آپ نے جو دعاء بتائی ہے ”یا مجید“ وہ پڑھتا رہتا ہوں۔ مجھے اللہ تعالی سے امید ہے کہ میری لڑکی جلد واپس آجائے گی۔ اس لیے مجھے بتائیے گا کہ ایک مسلم لڑکی جو ہندو زبردستی کردی گئی، اسے دوبارہ مسلم بنانے کے لیے کیا کرنا ہوگا؟
براہ کرم، بالتفصیل بتائیں۔ جزاک اللہ
جواب نمبر: 15657501-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:286-230/L=3/1439
اگر واقعی آپ کی لڑکی نے اسلام ترک کردیا ہے تو دوبارہ اس کو اسلام میں داخل کرنے کی صورت یہ ہوگی کہ اس کو کلمہ پڑھا دیا جائے اور کلمہ پڑھاتے وقت اس لڑکی سے یہ الفاظ بھی کہلوادیے جائیں کہ میں اسلام کے سوا دیگر ادیان سے براء ت کا اظہار کرتی ہوں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند