• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 156562

    عنوان: لڑکی کا نام بریرہ ركھنا كیسا ہے؟

    سوال: میں اپنی بیٹی کا نام بریرہ رکھنا چاہ رہا ہوں، اس نام کا مطلب کیا ہے ؟ اور اس کی ہسٹری بھی بتائیں نوازش ہو گی۔

    جواب نمبر: 156562

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:196-170/sd=3/1439

    ”بریرہ“ اچہا نام ہے، یہ ایک مشہور صحابیہ کا نام ہے، جو شروع میں باندی تھیں، بعد میں ام الموٴمنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نے انھیں آزاد کیا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند