• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 156116

    عنوان: خواب میں دیکھا کہ میں غسل خانے میں بیٹھا ہوں اورمیرے پاس ایک تھیلا ہے

    سوال: میں نے خواب میں دیکھا کہ میں غسل خانے میں بیٹھا ہوں اورمیرے پاس ایک تھیلا ہے جس میں جھینگا بھراہوا ہے اور میری والدہ مجھے اس میں سے اس جھینگے سے نہانے کو یا اس کو کھانے کے لیے کہہ رہی ہیں حالانکہ میں نہیں چاہ رہا ہوں پھر بھی میں جیسے ہی ا س میں سے کچھ جھینگے نکلتا ہوں ویسے ہی مجھے ایک سیاہ بچھونظر اتا ہے پھر اس تھیلے کو وہی چھوڑ کر میں باہر آتا ہوں تو دیکھتا ہوں کہ ایک اور بچھو نظر آتا ہے جو میرے تختے کے نیچے تھا جس پر میں غسل خانے میں بیٹھا تھا۔ براہ کرم، تعبیر بتائیں۔

    جواب نمبر: 156116

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:234-193/B=3/1439

    اس خواب سے دو باتوں کی طرف اشارہ ملتا ہے، ایک تو آپ کے اندر دین داری نہیں ہے، دوسرے یہ کہ آپ کے پیچھے کچھ کمزور دشمن لگے ہوئے ہیں، جو کوئی نقصان نہیں پہنچاسکیں گے، آپ دین داری اختیار کریں اور لوگوں سے احتیاط کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند