>> اسلامی عقائد
سوال نمبر: 156002
جواب نمبر: 156002
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:195-180/M=3/1439
اگر یہ سچ ہے کہ مسجد میں درس قرآن سننے والے بمشکل بانچ لوگ ہوتے ہیں تو ان کے لیے لاوٴڈ اسپیکر کی ضرورت نہیں اور بے ضرورت لاوٴڈ اسپیکر کا استعمال درست نہیں، باہر کے لوگ جب اپنے اپنے کاموں میں مشغول ہوتے ہیں اور وہ درس قرآن سننے کے لیے متوجہ نہیں ہوتے تو خواہی نخواہی ان کو دین کی باتیں سنادینا مفید نہیں،نیز اس سے دین کی باتوں کی بے وقعتی ہوتی ہے اس سے بچنا چاہیے اور مائیک کا بے جا استعمال نہیں کرنا چاہیے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند