• >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 155838

    عنوان: دیوالی پر مبارک بادی دینا

    سوال: حضرت، اگر کوئی دیوالی کی مبارکباد دے اور اس کے جواب میں اگر زید اوکے (ok) کہے تو کیا اس کے ایمان میں کچھ فرق آئے گا؟ جب کہ اسے پتا ہو کہ دیوالی کی مبارک باد دینا حرام ہے ، اسی وجہ سے اس نے جواب میں مبارک باد دینے کے بجائے اوکے (ok) کہا۔

    جواب نمبر: 155838

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:139-117/D=3/1439

    دیوالی وغیرہ کے موقعہ پر مبارکباد دینا منع ہے۔ تعظیم واحترام کی نیت سے ہو تو حرام ہے، Okتصویب وتائید کے لیے جس طرح استعمال ہوتا ہے اسی طرح ٹالنے کے لیے بھی استعمال ہوجاتا ہے پس اس نیت سے گنجائش ہے پھر بھی ایسی چیزوں سے جس قدر اور جس طرح بچ سکیں بچیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند