• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 155520

    عنوان: عورت کا اپنا سرنیم بدلنا

    سوال: کیا عورت اپنا باپ والا سرنیم شادی کے بعد اپنے شوہرکے نام کے ساتھ لگا سکتی ہے یا شوہر کا سرنیم لگانا ضروری ہے ؟ مطلب شرعا ضروری ہے یا اختیار ہے بدلنے کا؟ اسی طرح شوہر کے وفات کے بعد بدل سکتی ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 155520

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:75-43/sn=3/1439

    (۱) شادی سے پہلے عورت جو ”سرنیم“ استعمال کرتی تھی، شادی کے بعد بھی اس کو باقی رکھ سکتی ہے، شادی کے بعد شوہر کا ”سرنیم“ لگانا کسی درجہ میں بھی ضروری نہیں ہے۔

    (۲) اگر کسی عورت نے اتفاقاً ضوہر شوہر کا ”سرنیم“ استعمال کرلیا تھا تو شوہر کی وفات کے بعد؛ بلکہ اس سے پہلے بھی اس کو بدل سکتی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند