• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 155484

    عنوان: اپنی فوٹو ایڈیٹ کرکے اس میں ہندؤں کے معبودں کے تصاویر اپنے ساتھ منسلک کر کے پوسٹ کرنا؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دین و مفتیا کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ اگر کوئی عالم دین اپنی فوٹو ایڈیٹ کرکے اس میں ہندؤں کے معبودں کے تصاویر اپنے ساتھ منسلک کر کے پوسٹ کرتے ہیں بھائی چارگی کی اظہار کے لئے تو شریعت کی رو سے کیا حکم عائد ہونا چاہئے ؟

    جواب نمبر: 155484

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:81-80/sn=3/1439

    اپنا فوٹو ہی پوسٹ کرنا جائز نہیں ہے اور اس کے ساتھ ہندووٴں کے معبودانِ باطلہ کی تصویر شامل کرکے پوسٹ کرنا تو بہت برا ہے؛ بلکہ اس میں کفر کا اندیشہ ہے، خواہ مقصد کچھ بھی ہو، مذکورہ بالا حکم ہرایک مومن مسلمان کے لیے خواہ عالم ہو یا غیر عالم، اگر کوئی عالم اس طرح کی حرکت کرتا ہے تب تو یہ بہت زیادہ افسوس ناک ہے ایسے شخص کو چاہیے کہ اس طرح کی ”پوسٹ“ ہٹالے اور اللہ تبارک وتعالیٰ سے سچی پکی توبہ کرے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند