• متفرقات >> تاریخ و سوانح

    سوال نمبر: 155447

    عنوان: کیا شہیر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا صفاتی نام ہے ؟

    سوال: (۱) میرے بھانجے کا نام شہیر ہے ِ، (۲) کیا یہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا صفاتی نام ہے ؟ (۳)اگر نہیں تو کیا یہ ایک بہتر نام ہے ؟ (۴)ہماری شادی کو چار سال سے زیادہ کا عرصہ گزر گیا ہے ِ ،دعا کیجئے کہ اللہ پاک ہمیں نیک اولاد عطا فرمائیں۔

    جواب نمبر: 155447

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:132-106/H=3/1439

    (۱،۲) شہیر حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا صفاتی نام ہے، ایسا کہیں دیکھنا محفوظ نہیں۔

    (۳) القامو الوحید میں ہے ”الشہیر“ مشہور (ب) نیک نام (ج) معروف زمانہ (د) نامور نیک نام معنی کے لحاظ سے بھانجہ کا یہ نام درست وبہتر ہے۔

    (۴) اللہ پاک اولاد صالحہ عطا فرمائے۔ آمین


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند