عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد
سوال نمبر: 155335
جواب نمبر: 155335
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:75-78/L=2/1439
(۱،۲) جمعہ کے دن کسی کی وفات ہوجائے تو وہ عذابِ قبر اور منکر نکیر کے سوالوں کے جوابات سے محفوظ رہتا ہے؛البتہ ایسا نہیں ہے کہ وہ سیدھا جنت میں چلا جائے اور اسے حساب وکتاب نہ دینا پڑے ؛بلکہ اگر وہ حقوق العباد وغیرہ معصیت میں مبتلا ہے تو اس کا حساب وکتاب آخرت میں ہوگا۔
(۳)بیشک جمعہ کے دن کے بہت سے فضائل ہیں ،مگر بیان کرنے والوں کو چاہیے کہ انھیں کو بیان کرے جو معتبر کتابوں میں مذکور ہوں،ہرطرح کے فضائل بیان کرنا درست نہیں۔ ویامن المیت من عذاب القبر ومن مات فیہ أو فی لیلتہ أمن من عذاب القبرولا تسجر فیہ جہنم․(شامی:۳/۴۴ط:زکریا دیوبند)
من لا یسأل ثمانیة:الشہید․․․․والمیت یوم الجمعة أو لیلتہا․(شامی:۳/۸۱ط:زکریا دیوبند)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند