عنوان: کیا جنت میں بیوی پہلے سے طے ہے یا دعا کرنے پر كوئی عورت بیوی بن سکتی ہے ؟
سوال: میں جہاں پر کام کرتا ہوں وہاں ایک غیر مسلم عورت یے..جو شادی شدہ ہے. اسک اخلاق عادت بات کرنے کا طریقہ نے میرے دل بہت جگہ بنای ہے. کیا میں اسک لے ایمان ملے.جنت مے داخلہہ ہوں اور جنت میں میری بیوی بنے...یہ دعا کرسکتا ہوں .کیا جنت میں بیوی پہلے سے طے ہے..میرے دعا کرنے پر کیاں میری بیوی بن سکتی ہے.. کیاں دنیاں میں بھی اسے میں اللہ سے مانگ سکتا ہو ں کے یہاں پر بھی میری بیوی بنے....کیاں میں یہ دعا کرسکتا ہوں اللہ اسکے دل میں میرے لے مہبت پیدا فرما.اسکے لے کوی وضیفہ یے...میں روذانہ تہجد میں دعا کر رہا ہوں...
جواب نمبر: 15512301-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:17-46/sn=2/1439
آپ اس عورت کا چکر چھوڑدیں، یہ آپ کے حق میں اجنبیہ ہے، نہ اس سے بات کریں، نہ اس کے سامنے ہنسیں اور نہ اس کے بارے میں سوچیں، جب خیال آئے تو توبہ واستغفار کرتے ہوئے اپنے کام میں لگ جائیں، نیز اگر ہوسکے تو اپنے کام کی جگہ بدل دیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند