عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد
سوال نمبر: 153431
جواب نمبر: 153431
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 1106-915/D=11/1438
صورت مذکورہ میں گیہوں کے استعمال کے شرعاً دو طریقے ہیں:
(۱) یہ اندازہ لگایا جائے کہ خنزیر کی وجہ سے کتنا گیہوں ناپاک ہوا ہوگا، اندازے کے مطابق گیہوں کی ایک مقدار کو علیحدہ کرکے جانوروں کو کھلادیا جائے، یا اس کو دھوکر استعمال کرلیا جائے، باقی حصہ شرعاً پاک سمجھا جائے گا۔
(۲) گیہوں کی اس رأس کو چند حصوں میں تقسیم کردیا جائے تو ہرحصہ کو شرعاً پاک سمجھا جائے گا، اور اس کو استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔
(۱) ولو بالت الحمر علی الحنطة حال الدوس فذہب بعض الحنطة فالباقي طاہر وکذا الذاہب أیضًا․ غنیة المستملی، ص: ۲۰۵
(۲) ونظیر قولہم: القسمة في المثلي من المطہرات یعني أنہ لو تنجس بعض البرّ ثم قسّم طہر، بوقوع الشک في کل جزء، ہل ہو المتنجس أو لا․
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند