• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 152935

    عنوان: مجھے یہ بتائیں کہ ماں کی میراث کو ایک باپ ، دو بیٹے اور دو بیٹیوں کے مابین کیسے تقسیم کیا جائے گا؟

    سوال: حضرت! مجھے یہ بتائیں کہ ماں کی میراث کو ایک باپ ، دو بیٹے اور دو بیٹیوں کے مابین کیسے تقسیم کیا جائے گا؟

    جواب نمبر: 152935

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 716-976/sd=10/1438

    صورت مسئولہ میں اگر باپ سے مراد ماں کے والد ہیں، تو ماں کا ترکہ بعد ادائے حقوق متقدمہ علی الارث و عدم موانع ارث کل /۳۶حصوں میں تقسیم ہوگا، جس میں سے باپ کو چھ حصے ، دونوں بیٹوں میں سے ہر ایک کو دس دس حصے اور دونوں بیٹیوں میں سے ہر ایک کو پانچ پانچ حصے ملیں گے ۔

    --------------------------

    نوٹ: جواب درست ہے بشرطیکہ شوہر کا انتقال ہوچکا ہو۔(د)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند