• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 152111

    عنوان: جسم عنصری کو قبر میں عذاب ہوتا ہے یا ؟

    سوال: جسم عنصری کو قبر میں عذاب ہوتا ہے یا ؟نہیں جو جسم کے عذاب کا انکار کرے اس کے بارے میں کیا حکم ہے ؟ مدلل جواب دیجیے ۔

    جواب نمبر: 152111

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1016-994/B=11/1438

    جسم معہ روح کو قبر میں عذاب ہوتا ہے، اللہ تعالیٰ جسم اور روح دونوں کو لوٹادیتے ہیں، اہل سنت والجماعت کا یہی عقیدہ ہے، جو شخص جسم کے عذاب کا انکار کرے وہ گمراہ اور بد عقیدہ ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند