• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 151551

    عنوان: ’’آپ اخلاص کے ساتھ دین کا کام کرواللہ تم سے وہ کام لیگا جو نبیوں سے بھی نہیں لیا‘‘ كہنا كیسا ہے؟

    سوال: بیان کرتے وقت اگر کوئی یہ کہ دے کہ آپ اخلاص کے ساتھ دین کا کام کرواللہ تم سے وہ کام لیگا جو نبیوں سے بھی نہیں لیا شرعاً اس اس پر روشنی ڈالیے گا

    جواب نمبر: 151551

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 973-937/B=10/1438

    اس میں نبیوں سے تفوق ان لوگوں کا ظاہر ہوتا ہے جو اخلاص کے ساتھ کام کریں گے، عام انسان خواہ کتنا ہی اخلاص کے ساتھ عمل کرے وہ نبیوں سے کبھی آگے نہیں بڑھ سکتا ہے۔ اس جملے سے نبیوں کی توہین ظاہر ہوتی ہے ایسی بات کبھی نہ نکالنی چاہیے۔ کسی نبی کی ادنیٰ توہین سے بھی بھی آدمی دائرہٴ ایمان سے خارج ہوجاتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند