• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 151156

    عنوان: مودود ی کو تحریف قرآن کا عقیدہ رکھنے کے باوجودکافر کیوں نہیں قرار دیا جاتا؟

    سوال: مودود ی کو تحریف قرآن کا عقیدہ رکھنے کے باوجودکافر کیوں نہیں قرار دیا جاتا؟ (قرآن کی چار بنیادی اصطلاحات)

    جواب نمبر: 151156

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 880-927/H=9/1438

    اُس کے کلام میں بتأویل کافر قرار نہ دینے کی گنجائش ہے اس لیے حضراتِ اکابر اہل فتویٰ تکفیر نہیں کرتے، تکفیر کا معاملہ بہت اہم اور نازک ہے مودودی صاحب کے کلام یا اصول سے صاف وصریح انداز میں قرآن مقدس میں تحریف ہونے کا عقیدہ ان کا کہیں ہم نے نہیں دیکھا اور مذکور فی السوال کتاب میں جو کچھ لکھا ہے وہ اکابر واعاظم امت پر قرآن کریم کے نہ سمجھنے کی اپنی عادت کے موافق تہمت لگائی ہے اور غلط نظریات اور تفسیر بالرائ کے قبیل سے اس کتاب میں مضامین ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند