عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد
سوال نمبر: 150573
جواب نمبر: 150573
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 810-793/N=8/1438
اگر والدین محتاج وتنگ دست ہوں اور اولاد صاحب استطاعت ہو تو اولاد پر والدین کا نفقہ واجب ہوتا ہے، جس میں ان کی جملہ ضرویات کی تکمیل داخل ہے۔ اورہر شخص کی ضروریات اس کے حساب سے مختلف ہوسکتی ہیں؛ اس لیے ہر شخص کی ضروریات واخراجات ہی کے حساب سے اس کے نان ونفقہ کی مقدار متعین ہوسکتی ہے، سب کے حق میں یکساں طور پر کوئی مقدار متعین نہیں کی جاسکتی ۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند