• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 149993

    عنوان: مستحب و مندوب کی تعریف فقہ حنفی میں کیا ہے؟

    سوال: مستحب و مندوب کی تعریف فقہ حنفی میں کیا ہے؟

    جواب نمبر: 149993

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 639-559/Sd=6/1438

    فقہ حنفی کی رو سے مستحب کی تعریف یہ ہے کہ ایسا فعل جس کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی کیا ہو اور کبھی ترک کر دیا ہو، کشاف اصطلاحات الفنون میں مستحب کی یہی تعریف کی گئی ہے اور اس کا حکم یہ ہے کہ اس کو کرنے والا ثواب کا مستحق ہوتا ہے اور اس کو چھوڑنے والا کسی طرح کے عتاب کا مستحق نہیں ہوتا کشاف اصطلاحات الفنون ( حبب )


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند