عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد
سوال نمبر: 149537
جواب نمبر: 149537
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 538-430/D=7/1438
اگر کوئی دوسرا اطمینان بخش ذریعہٴ معاش حاصل ہوجائے جہاں اس طرح کے ماحول اور دوسری خلافِ شرع باتوں سے امن اور حفاظت ہو تو اس کا اختیار کرلینا بہتر ہے۔
ورنہ اس قسم کا خراب ماحول جو سیلاب اور ہوا وفضا کی طرح ہرجگہ عام ہے اس میں نفس گناہوں سے بچنے کا اہتمام کرلینا کافی ہے، مثلاً کلاس میں نظر کو عام رکھیں کسی خاص فرد کی طرف بالارادہ توجہ نہ کریں۔ عام جگہوں میں نظر نیچی رکھنے کی کوشش کریں ۔ بدنگاہی سے بچنے کی پوری فکر رکھیں۔ بدنگاہی ہوجانے پر توبہ استغفار کریں۔ لڑکیوں سے بلاضرورت ہم کلام ہونے سے بچیں بوقت ضرورت کلام کے وقت نگاہ نیچی رکھنے کی کوشش کریں۔
روزانہ سوتے وقت محاسبہ کریں کہ کالج میں اس راہ سے جو بے احتیاطی یا گناہ ہوگیا ہو اس سے توبہ کریں اور آئندہ نہ کرنے کا عزم کریں، خواہ روزانہ توبہ کرنے کی نوبت آئے اور محاسبہ تو کبھی نہ چھوڑیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند