• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 149399

    عنوان: انبیائے کرام اور ملائکہ وغیرہم سے متعلق بنیادی عقائد تفصیل سے بتائیں۔

    سوال: براہ کرم، اللہ تبارک و تعالی، انبیائے کرام اور ملائکہ وغیرہم سے متعلق بنیادی عقائد تفصیل سے بتائیں۔

    جواب نمبر: 149399

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 529-493/N=6/1438

    ”اسلامی عقائد نامی“ ایک بہت مختصر کتابچہ ہے، جسے مدرسہ اشرف المدارس ہردوئی کے دو موٴقر اساتذ کرام: حضرت مولانا محمد افضال الرحمن صاحب اور حضرت مفتی عبید الرحمن صاحب مد ظلہما العالی اساتذہ حدیث ومفتیان مدرسہ ہذا نے نہایت محنت وعرق ریزی کے ساتھ آسان اور سلیس زبان میں مرتب فرمایا ہے اور حضرت مولانا شاہ محمد ابرار الحق صاحب نور اللہ مرقدہ نے اس پر نظر ثانی فرمائی ہے ، اس میں دیگر بنیادی وضروری عقائد کے ساتھ اللہ تبار ک وتعالی ، انبیائے کرام اورملائکہ وغیرہم کے متعلق بنیادی عقائد بھی بیان کیے گئے ہیں؛ لہٰذاآپ اس کتابچہ کا مطالعہ فرمائیں۔ اور اگر آپ ان عقائد کی مزید تفصیل جاننا چاہیں تو حضرت مولانا محمد ادریس صاحب کاندھلویرح  کی کتاب: ”عقائد الاسلام“ کا مطالعہ فرمائیں، پہلی کتاب مدرسہ اشرف المدارس ہردوئی سے منگالیں اور دوسری کتاب دیوبند کے کتب خانوں پر دستیاب ہے اور یہ دونوں کتابیں نیٹ پر بھی موجود ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند