• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 149383

    عنوان: زیادہ نیند آتی ہے، کوئی دعا یا ذکر بتادیں؟

    سوال: میرا یہ سوال ہے کہ جب میں اسکول کی پڑھائی کرنے کے لیے بیٹھتا ہو ں تو مجھے پانچ دس منٹ کے بعد نیند آنے لگتی ہے مجھے بتائیں کہ ایسا کیا کروں جس کی وجہ سے مجھے نیند نہ آئے یا ایسا کوئی ذکر بتائیں کہ میں میری پڑھائی جاری رکھ سکوں۔

    جواب نمبر: 149383

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 754-741/H=7/1438

    کھانا کم کھایا کریں پانی کم پیا کریں، پھر بھی نیند آئے تو دو چار کالی مرچ چبالیا کریں

    حضرت شیخ الحدیث مولانا محمد زکریا صاحب رحمہ اللہ تعالیٰ کی کتاب آپ بیتی (ب) فضائل صدقات کا بکثرت مطالعہ کیا کریں، ان کے مطالعہ کا کوئی وقت آدھ گھنٹہ پون گھنٹہ مقرر کرلیں ان شاء اللہ نیند پر قابو پانے میں ان کا مطالعہ مفید ہوگا، ہرنماز کے بعد یہ دعاء تین مرتبہ پڑھ لیا کریں اللہم إني أعوذ بک من عین لا تشبع اور نیند کا جب بہت غلبہ ہوجائے تو اصل اس کا علاج یہی ہے کہ کچھ دیر کے لیے سوہی جایا کریں ، ہرکام میں اتباعِ سنت کو ملحوظ رکھنے سے بہت سے امور میں اعتدال پیدا ہوجاتا ہے، اللہ پاک جمیع مقاصد حسنہ میں پوری کامیابی عطا فرمائے۔ آمین


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند