• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 149257

    عنوان: حضور کے والدین کے متعلق دیوبند کا کیا عقیدہ ہے؟

    سوال: میرا سوال حضور کے والدین کے متعلق ہے کہ ان کے بارے میں الگ الگ مسلکوں کی الگ الگ آراء ہیں، تو اس میں حنفی دیوبند کا کیا عقیدہ ہے؟ یعنی حضور علیہ السلام کے والدین کے بارے میں کیا عقیدہ رکھیں؟

    جواب نمبر: 149257

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:  738-608/H=6/1438

    یہ کوئی ایسا مسئلہ نہیں کہ جس پر بحث کرنے یا کسی ایک جہت پر عقیدہ رکھنے کا پابند اللہ پاک نے کسی کو بنایا ہو، اس لیے بہتر یہ ہے کہ توقف رکھیں ہکذا فی امداد الفتاوی ج۵ص۳۸۸توقف کا مطلب یہ ہے کہ اس سلسلہ میں سکوت کو اختیار کریں یعنی خاموش رہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند