• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 149128

    عنوان: كیا ایسی عورت كا خرچ شوہر پر ہے جو عورت شوہر كے ساتھ رہنے پر آمادہ نہ ؟

    سوال: اگر کوئی عورت اپنے بچے کو لے کر اپنے شوہر سے خود اپنی مرضی سے الگ رہتی ہو اور شوہر کے ساتھ نہ رہنا چاہتی ہو اور نہ ہی خلع لیتی ہو تو کیا اس صورت میں وہ اپنا اور اپنے بچے کا خرچ شوہر سے مانگ سکتی ہے؟

    جواب نمبر: 149128

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 807-816/L=7/1438

    صورتِ مسئولہ میں چونکہ عورت شرعاً ناشزہ ہے؛ اس لیے اس کا شوہر سے اپنا خرچ مانگنا جائز نہیں؛ البتہ اگر بچے کے پاس مال نہ ہو تو اس کا نفقہ والد پر ہوتا ہے؛ لہٰذا بچے کے نفقہ کا مطالبہ کرنا درست ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند