• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 149081

    عنوان: کیا کافر جنت میں داخل ہو سکتے ہیں؟

    سوال: جناب میں دلی کا رہنے والا ہوں، کل رات دوستوں میں آپس میں کچھ دینی نظریات پر بات ہو رہی تھی تو ہمارے ایک محترم دوست نے بتایا کے کافر لوگ بھی جنت میں داخل ہوں گے اور میں نے دلیل مانگی تو فرمانے لگے کہ فضائل صدقات میں بھی ہے ، اللہ نے کافر عورت کی مغفرت کی، تو جناب کیا وہ شخص جو کفر کی حالت میں مرا ہو کیا وہ رسول اللہ کے عقیدہ کے مطابق جنت میں جا سکتا ہے ؟یا اس کی آخرت میں مغفرت ہو سکتی ہے ؟

    جواب نمبر: 149081

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 445-422/N=6/1438

    جس شخص کا انتقال کفر یا شرک پر ہوا، وہ قرآنی نصوص اور احادیث کی روشنی میں ہرگز جنت میں نہیں جاسکتا؛ البتہ ایسا ہوسکتا ہے کہ کوئی کافر یا مشرک انتقال سے کچھ پہلے ایمان لے آیا اور دنیا میں لوگوں کو اس کے ایمان کا علم نہیں ہوسکا تو ایسا شخص چونکہ اللہ تعالیٰ کے علم میں مومن ہے؛ لہٰذا وہ جنت میں جائے گا۔ اور فضائل صدقات میں جو واقعہ آیا ہے، اگر وہ پورا واقعہ من وعن نقل کردیا جاتا یا کم ازکم فضائل صدقات کا حوالہ صفحہ نمبر اور مطبع کی تعیین کے ساتھ لکھ دیا جاتا تواس کے متعلق کچھ عرض کیا جاتا۔ قال اللہ تعالی: إِنَّ اللَّہَ لَا یَغْفِرُ أَنْ یُشْرَکَ بِہِ وَیَغْفِرُ مَا دُونَ ذَلِکَ لِمَنْ یَشَاءُ (النساء: ۱۱۶) وقال تعالی أیضًا: مَنْ یُشْرِکْ بِاللَّہِ فَقَدْ حَرَّمَ اللَّہُ عَلَیْہِ الْجَنَّةَ وَمَأْوَاہُ النَّارُ (المائدة: ۷۲) وعن أبي ہریرة قال: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: لا تدخلون الجنة حتی توٴمنوا الحدیث (الصحیح لمسلم مع شرح النووي: ۱، ۵۴، ط: المکتبة الأشرفیہ، دیوبند) وأما قولہ صلی اللہ علیہ وسلم: ”لا تدخلون الجنة حتی توٴمنوا“ فہو علی ظاہرہ وإطلاقہ فلا یدخل الجنة إلا ما مات موٴمنا الخ (شرح النووي علی الصحیح لمسلم، کتاب الإیمان، باب بیان أنہ لا یدخل الجنة إلا الموٴمنون الخ، ۱:۵۴) واللہ تعالیٰ لا یغفر أن یشرک بہ بإجماع المسلمین (شرح العقائد النسفیة، ص: ۷۳، ط: المکتبة الکلیات الأزہریة القاہرة)، أجاب المحققون بأن المراد بالشرک الکفر ولکن عبر عن الکفر بالشرک؛ لأن کفار العرب کانوا مشرکین ”بإجماع المسلمین“ أي: أہل القبلة من أہل السنة وغیرہم (النبراس علی شرح العقائد، ص ۳۵۹، ط: المکتبة الرشیدیة کوئتہ، باکستان)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند