• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 148932

    عنوان: کیا اسلام صرف نماز روزہ حج وغیرہ کا نام ہے ؟ سیاست کا کوئی تعلق نہیں اسلام سے ؟

    سوال: کیا اسلام صرف نماز روزہ حج وغیرہ کا نام ہے ؟ سیاست کا کوئی تعلق نہیں اسلام سے ؟ مولانا عبیداللہ سندھی گمراہ تھے ؟

    جواب نمبر: 148932

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 495-486/B=5/1438

    اسلام ، عبادات اخلاق اور معاملات کی درستگی کا نام ہے۔ سیاست بھی اسلام کا حصہ ہے بشرطیکہ شرعی اصول کے مطابق ہو۔ مولانا عبید اللہ سندھی کے بعض نظریات قرآن و حدیث کی روشنی میں قابل اشکال تھے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند