• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 148638

    عنوان: غیر محرم لڑکی کو گاڑی پر بٹھانا کیسا ہے ؟

    سوال: غیر محرم لڑکی کو گاڑی پر بٹھانا کیسا ہے ؟

    جواب نمبر: 148638

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 626-589/M=5/1438

    نامحرم لڑکی سے پردہ واجب ہے اوراس کے ساتھ خلوت وتنہائی ناجائز ہے، غیرمحرم لڑکی کو گاڑی پر بیٹھانے میں اگر ناجائز امر کا ارتکاب لازم آتا ہو تو اس سے احتراز واجب ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند