عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد
سوال نمبر: 148510
جواب نمبر: 148510
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 549-549/Sn=5/1438
(۱) ارکانِ اسلام پانچ ہیں: کلمہ، نماز، روزہ، حج، زکات، پھر ہرہر رکن سے متعلق بہت سے فرائض اور شروط ہیں جو کتبِ فقہ کے متعلقہ ابواب میں موجود ہیں، وہاں ملاحظہ کرسکتے ہیں۔
(۲) عملاً دونوں کے درمیان کوئی فرق نہیں ہے؛ البتہ اعتقاد کے اعتبار سے فرق ہے وہ یہ کہ ایک (فرض) کا انکار کفر ہے دوسرے (واجب) کا فسق وضلالت۔
(۳) جو قطعی الثبوت والدلالت نص سے ثابت ہو وہ فرض ہے جو قطعی الثبوت ظنی الدلالة یا ظنی الثبوت قطعی الدلالة نص سے ثابت ہو وہ واجب ہے۔ (شامی : ۱/۹۵، بیروت)
(۴) ائمہٴ احناف ”واجب“ کی اصطلاح کو مانتے ہیں؛ باقی ائمہ کے بارے میں ان کے مسلک کے علماء سے معلوم کریں۔
(۵) احکامِ شرعیہ اور ثبوت ودلالت کے اعتبار سے نصوص کی نوعیت کے پیش نظر ائمہ احناف نے ”واجب“ کی اصلاح مقرر کی ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند