• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 148086

    عنوان: کمیونسٹ پارٹیوں میں کام کرنے کے بارے میں کیا حکم ہے؟

    سوال: میں کیرالا کا رہنے والا ہوں، میرا سوال یہ ہے کہ کیا بیک وقت ایک مسلمان اور ایک کمیونسٹ ہوسکتاہے؟کیا اسلام میں کمیونزم جائز ہے؟کمیونسٹ پارٹیوں میں کام کرنے کے بارے میں کیا حکم ہے؟امید ہے کہ تفصیل سے جواب دیں گے۔

    جواب نمبر: 148086

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 513-807/L=7/1438

    بعض تحریروں سے معلوم ہوا کہ کمیونزم کی ابتداء تو اسلام مخالف اصول پر ہوئی تھی، پھر رفتہ رفتہ دفعات میں ترمیم کی گئی، جتی کہ مذہب کے اعتبار سے بالکل پابندی ہٹ کر ہرشخص کو عام آزادی دیدی گئی کہ ہرمذہب کا آدمی اپنے نظریات کو برقرار رکھتے ہوئے اس میں شرکت کرسکتا ہے (فتاوی محمودیہ: ۲/۱۳۹)

    اگر اس وقت کی واقعی صورت حال ایسی ہی ہے کہ کمیونسٹ تنظیم /پارٹی میں کام کرنے کی صورت میں دینی اعتبار سے کسی ناجائز / حرام یا شرک کا ارتکاب کرنا نہ پڑتا ہو تو مسلمان کو اس میں کام کرنے کی اجازت ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند