• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 147920

    عنوان: کیا اللہ کی شریعت میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات اقدس مقدس ہے یا دین اسلام مقدس ہے؟

    سوال: مجھے یہ جاننا ہے کہ کیا اللہ کی شریعت میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات اقدس مقدس ہے یا دین اسلام مقدس ہے؟ کئی لوگ دین کے تقدس کو بتلاتے ہیں تو کئی لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو۔ برائے مہربانی تفصیلی انداز میں خلاصہ بتلادیں۔

    جواب نمبر: 147920

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 359-479/sd=6/1438

    دین اسلام حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے ہٹ کر کوئی الگ چیز نہیں ہے ؛ بلکہ آپ کا ہر قول و عمل اور ہر نقل و حرکت دین اسلام اور شریعت ہے، اس لیے یہ سوال کرنا کہ دین اسلام مقدس ہے یا حضور صلی اللہ کی ذات؟ حد درجہ جہالت ہے، اس طرح کی فضول بحثوں میں نہیں پڑنا چاہیے، کرنے کے جو کام ہیں، بس اس میں مشغول رہنا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند