• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 147827

    عنوان: حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم کاشجرہٴ نسب یادرکھنافرض عین ہے یا نہیں؟

    سوال: میں نے ایک کتاب:کتاب کانام:عمدة الفقہ،باب:احکامِ شریعت کا بیان،جلدنمبر۱،صفحہ نمبر۹۵۔مولف:حضرتِ مولاناسیدزوّارحسین شاہ صاحب رحمة اللہ علیہ ۔سنِ اشاعت:صفرالمظفر۱۴۲۹ھ(مارچ۲۰۰۸ء)۔ناشر:زوّاراکیڈمی پبلی کیشنز،ناظم آباد،کراچی،پاکستان۔میں پڑھاکہ حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کاچارپُشت تک نسب نامہ یادرکھنا “ فرضِ عین ”ہے ۔برائے مہربانی اس حکم کے فرضِ عین ہونے کی دلیل کی طرف ، میری راہ نمائی فرمادیجیے۔ اللہ آپ کوجزائے خیرعطا فرمائے ۔

    جواب نمبر: 147827

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 450-806/L=7/1438

    عمدة الفقہ میں تو یہ مسئلہ مذکور ہے؛ لیکن اس کا ماخذ مجھے نہیں مل سکا اور نہ ہی اس کو فرض کہنے کی کوئی معقول وجہ سمجھ میں آسکی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند