• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 147817

    عنوان: فرض نماز کے بعد کے اعمال کب کیے جائیں؟

    سوال: نماز کے بعد مختلف لوگ الگ الگ طریقے سے اعمال کرنے کو بتلاتے ہیں، میں اس کے متعلق تذبذب میں ہوں ، کچھ لوگ کہتے ہیں کہ تسبیحات فاطمی، آیت الکرسی اور آخر کی تین سورتیں۔نیز پاکستان میں فرض نماز کے بعد اجتماعی دعا بھی ہوتی ہے۔ براہ کرم بتلائیں کہ سنت طریقہ کیا ہے؟ اورہمیں کیا کرنا چاہئے جب کہ لوگ مختلف وضائف اور دعا اور پڑھنے کے بارے میں بتلاتے ہیں، کونسے وضائف سنت کے مطابق ہیں؟

    جواب نمبر: 147817

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 560-1401/H=1/1439

    جن فرضوں کے بعد سنت ہیں جیسے ظہر، مغرب عشاء ان میں بعد سلام فرض مختصر دعاء کرکے سنت ونوافل میں مشغول ہوجائیں اور جن فرائض کے بعد سنت ونوافل نہیں (جیسا کہ فجر وعصر میں) ان میں بعد سلامِ فرض تسبیح فاطمہ سے فراغ پر قدرے طویل بھی دعاء کرلیں تو مضائقہ نہیں، پہلی صورت میں سنت ونوافل سے فارغ ہوکر اور فجر وعصر میں دعاء کے بعد منقول ماثور اوراد واذکار میں سے جو چاہیں پڑھ لیا کریں، کفایت المفتی جلد سوم میں بعنوان ”آٹھواں باب دعاء بعد نماز“ (از ص۳۲۹تا ص ۳۷۱، مطبوعہ زکریا بکڈپو دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند